سی پیک پر منفی سیاست بند کی جائے ‘ناصر موسیٰ زئی

اتوار 1 جنوری 2017 12:40

پشاور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان مسلم (ن) کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ناصر موسیٰ زئی نے کہاہے کہ سی پیک اور مغربی روٹ پر قوم سے غلط بیانی کرنے والے وزیراعظم نوازشریف سے معافی مانگیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ کچھ لوگ سی پیک پر منفی سیاست کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم وہ اس ایجنڈے میں کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کیلئے اقتصادی راہداری میں مختلف بڑے منصوبوں کی منظوری اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پنجاب کی طرح خیبرپختونخوا کی ترقی کو اہمیت دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اصل تبدیلی سی پیک سے آئیگی۔

متعلقہ عنوان :