پشاورمیں ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے باقاعدہ مہم کاآغاز

اتوار 1 جنوری 2017 12:40

پشاور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) پشاورمیںشادی بیاہ اوردوسری تقریبات میں ہوائی فائرنگ پرقابو پانے کیلئے باقاعدہ مہم کاآغاز کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجادخان کی سربراہی میں تھانہ بڈھ بیر میں چار تھانوں کے پی ایل سی ممبران کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا جن میں حاجی نیاز محمد ناظم بڈھ بیر ،عبدلمالک ڈسٹرک ممبر ، اورنگزیب خٹک ارمڑ ،خنیف خان ممبر امن نے اپنے اپنے علاقے کے مسلئے مسائل بیان کئے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی بڈھ بیر یاسین خان اور ایس ایچ او ز بھی موجود تھے ۔ سجادخان نے کہا کہ ہوائی فائرنگ ایک ناسور ہے جس سے آج تک کافی جانیں ضائع بھی ہو چکی ہیں جس کی روک تھام ہم سب مل کرکام کرینگے۔

متعلقہ عنوان :