جامعہ پشاور نے بی اے ،بی ایس سی کے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا

اتوار 1 جنوری 2017 12:40

پشاور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) جامعہ پشاور نے بی اے ،بی ایس سی کیلئے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا جس کے تحت داخلہ کرانے کی آخری تاریخ 31جنوری 2017 مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جامعہ پشاور سے جاری اعلامیہ کے مطابق بی اے بی ایس سی اور نرسنگ پارٹ ون اور ٹو میں داخلہ کرنے کیلئے 31جنوری کی تاریخ رکھی گئی ہے جس کے تحت بی اے بی ایس سی پارٹ ون کی فیس 2600،پارٹ ٹو کی 3200،نرسنگ پارٹ ون کی 4250،نرسنگ پارٹ ٹو کی 3200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایک پرچہ فیل کرنے والے طلبا و طالبات کیلئے 1320اور دو پرچے فیل کرنے والوں کیلئے 1650روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح 31جنوری تک داخلہ نہ کرنے والے طلبا و طالبات 15فروری تک لیٹ فیس ، 28فروری تک ڈبل فیس اور 15مارچ تک ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :