امن و ہم آہنگی کے حوالے سے گرینڈ کرسمس فیملی فیسٹیول

اتوار 1 جنوری 2017 12:40

پشاور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) امن و ہم آہنگی اور نئے سال کی آمد کے حوالے سے گرینڈ کرسمس فیملی فیسٹیول کے عنوان سے ایک رنگا رنگ پروگرام نشترہال پشاور میں منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے قانون عارف یوسف اور کوآرڈینیٹر برائے اقلیتی امور روی کمار اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ رکن صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد خان، بشپ چرچ آف پاکستان ہمفری سرفراز ،ڈپٹی سیکرٹری اوقاف محمد ناصرخان اور دیگرنے شرکت کی۔

اس موقع پر معاون خصوصی عارف یوسف ، کوآرڈینیٹر روی کمار، ایم پی اے جہانداد خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان کے پرچم تلے ہم سب ایک ہیں اور ملک کی ترقی، سلامتی اور استحکام کیلئے مشترکہ جدوجہد کررہے ہیں ۔ انسانیت کا ناطہ ایک مضبوط لڑی ہے ۔

متعلقہ عنوان :