چینی کمپنی کمبوڈیا میں ٹوئن ٹاور کی تعمیر کریگی

یہ ٹورئن ٹاور کوالالمپور کے پیٹروناس ٹاور سے بھی108میٹر بلند ہو گا منصوبے کے مطابق 560 میٹر بلند ٹاور 2.7ارب ڈالر سے تعمیر کیا جائیگا

اتوار 1 جنوری 2017 15:30

چینی کمپنی کمبوڈیا میں ٹوئن ٹاور کی تعمیر کریگی

ووہان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) کمبوڈیا میں ٹوئن ٹاور کی تعمیر کیلئے چین کے مرکزی صوبے ووہان میں ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے ،یہ ٹوئن ٹاور کوالالمپور کے پیٹروناس ٹوئن ٹاور سے بھی بلند ہو گا ،یہ ٹوئن ٹاور ووہان میں قائم وو چینگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمٹیڈ تعمیر کرے گی جس نے تائی بوم رونگ گروپ اور مکائو میں قائم سن کیان ہولڈنگ کمپنی لمٹیڈ کے ساتھ 2.7ارب امریکی ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے ، ٹاور 560میٹر بلند ہو گااس کا نام ٹی بی آر ٹوئن ٹاور ورلڈ ٹریڈ سینٹر ہو گا ، ٹاور دریائے میکانگ کے ساتھ نوم پنہ میں تعمیر کیا جائے گا اور یہ پیٹرو ناس ٹوئن ٹاور سے 108میٹر زیادہ بلند ہو گا ۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت وو چینگ شپ بلڈنگ سنہوئی گریٹ وال انجنیئرنگ کمپنی لمٹیڈ کے ساتھ مل کر اس کی تعمیر میں حصہ لے گی۔وو چینگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمٹیڈ کے چیئر مین یانگ زی گینگ نے کہا ہے کہ کمپنی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ساتھ واقع ممالک میں بنیادی ڈھانچے ،جہاز سازی ، بندرگاہوں کی تعمیر کے منصوبوں پر کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :