پیپلز پارٹی ایک حقیقت ہے اس حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا زوالفقار علی بھٹو سے لے کر بے نظیر بھٹو تک شہداء کی لڑی ہے ‘بھٹو خاندان نے اپنا لہو دے کر ملک کی آبیاری کی ہے

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محفوظ چیچی ‘ پی وائی او کے سابق چیئرمین گلف فاروق چیچی کا مشترکہ بیان

اتوار 1 جنوری 2017 16:20

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی ایک حقیقت ہے اس حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا زوالفقار علی بھٹو سے لے کر بے نظیر بھٹو تک شہداء کی لڑی ہے بھٹو خاندان نے اپنا لہو دے کر ملک کی آبیاری کی ہے بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کو ایک نیا جوش اور ولولے سے کامیاب کروائیں گے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں تحریک چلا کر کرپٹ ٹولے کا بوریا بستر گول کر یں گے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر حکومت محفوظ چیچی ایڈووکیٹ ، پی وائی او کے سابق چیئرمین گلف فاروق چیچی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا رہنمائوں نے کہا کہ بھٹو خاندان نے اپنا لہو دے کر ملک کی آبیاری کی آئندہ بھی ملک کو بچانے کے لیے قربانیاں دینے کا عزم رکھتے ہیں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور عالم اسلام کی مد بر ترین رہنما نے ساری زندگی عوام کے لیے وقف کیے رکھی اور ان کی شہادت بھی عوام کے درمیان ہوئی جس دلیری عزم اور پختہ دلی سے بے نظیر بھٹو نے مصائب کو برداشت کیا وہ انہی کا حوصلہ تھا شہید بے نظیر بھٹو ایک عالم گیر لیڈر پاکستانیوں کے دلوں کی رانی کشمیریوں کے محبوب رہنما تھیں صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر حکومت محفوظ چیچی ایڈووکیٹ ، پی وائی او کے سابق چیئرمین گلف فاروق چیچی نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت بے نظیر بھٹو کی مرہون منت ہے تعلیمی پیکج ختم کر کے نوجوانوں کو بے روزگار کرنے کی سازش ہو رہی ہے پیپلز پارٹی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی اور ڈٹ کر مقابلہ کرے گی آزاد کشمیر کے گزشتہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو ایک پلان کے تحت ہرایا گیا 6 ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے والے عوام کو بتائیں کہ آج20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے ان کے وہ جھوٹے وعدے اور مصنوعی اعلانات کہاں گئے پیپلز پارٹی اداروں کو بنانے اور انہیں مضبوط کرنے اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا سبب بنی جبکہ موجودہ حکمران اداروں کو ختم اور ملازمین کو ڈرا دھمکا رہے ہیں موجودہ حکومت نے صرف ضلع کو ٹلی میں انتقامی تبادلوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے خواتین اساتذہ کو دور دراز علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے جس سے وہ اپنی سروس چھوڑنے پر مجبور ہو چکی ہیں انہی کی بدعائیں حکومت کو لے ڈوبیں گی پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت کے خلاف عنقریب ریاست گیر احتجاجی تحریک چلائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :