کلوآٹا پیکیج متاثرین لائن آف کنٹرول کیساتھ بھونڈا مذاق ہے،شاہ غلام قادر کی ٹیم فرسودہ فیصلے کرواکر قومی نقصان کیساتھ ساتھ موجودہ حکومت کی بدنامی کاباعث بن رہی ہے

علامہ قاری عبدالرشید ڈر کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 1 جنوری 2017 16:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) 10 کلوآٹا پیکیج متاثرین لائن آف کنٹرول کیساتھ بھونڈا مذاق ہے،شاہ غلام قادر کی ٹیم فرسودہ فیصلے کرواکر قومی نقصان کیساتھ ساتھ موجودہ حکومت کی بدنامی کاباعث بن رہی ہے ،شاہ غلام قاد ر اقتدار کو اللہ کی امانت سمجھ کر استعمال کریں نہ کہ دوستوں کی کھیتی ،وادی کے نوجوان بیروزگاری کے عالم میں مبتلاء ،وادی بھرمیں ادویات اور اور صحت عملہ کا نام ونشان تک نہیں، گڈگورننس کے دعوے دار عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہوچکے ہیں،10کلوآٹاپیکیج نیلم کے عوام کیساتھ کھلا مذاق ہے ، متاثرین لائن آف کنٹرول کو 1 سال کافری غلہ فراہم کیاجائے ان خیالات کااظہار علامہ قاری عبدالرشید ڈر نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نے نیلم ویلی کوبوجھ سمجھ کر سرسے اتارنے والی بات کرتے ہوئے 10 کلوآٹے پر پوری وادی کے ضمیر خریدنے کی مذموم کوشش کی ہے شاہ غلام قادر اور ن لیگ حکومت اگر لائن آف کنٹرول کیساتھ مخلص ہیں تو ایک سالہ کاغلہ فری کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :