قائد نیلم شاہ غلام قادر صوابدیدی عہدوں پر اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اہل افراد کی تقرریاں عمل میں لائیں،سیاسی وعدوں سے ایک کارکن مطمئن ہوگا لیکن میرٹ سے وادی کی 3 لاکھ عوام مطمئن ہوسکتی ہے

سینئر راہنماء مسلم لیگ (ن) نیلم ملک بگو امین کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 1 جنوری 2017 16:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) قائد نیلم شاہ غلام قادر صوابدیدی عہدوں پر اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اہل افراد کی تقرریاں عمل میں لائیں،سیاسی وعدوں سے ایک کارکن مطمئن ہوگا لیکن میرٹ سے وادی کی 3 لاکھ عوام مطمئن ہوسکتی ہے ، نصف صدی کی محرومیوں کاازالہ میرٹ کی پاسداری سے ہوسکتاہے ، میرٹ ، لائق ،محنتی ،فرض شناس ، مخلص اور پڑھے لکھے کارکن کی ایڈجسٹمنٹ سے ہی ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہارسینئر راہنماء مسلم لیگ ن نیلم ملک بگو امین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی ریاست میں انتظامی و صوابیدی عہدوں پر اہل افراد کے تقرر کے ذریعے علاقے کو ترقی کا گہوارہ بنائیں گے۔ قائد نیلم شاہ غلام قادر نیلم کی ساٹھ سالہ محرومیوں کے خاتمہ کریں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم میں بہتری کیلئے تعلیمی انتظامی عہدوں پر نیلم کے مایہ ناز اور اہل ترین افراد کی تقرری کر کے ماضی میں تعلیم کے ساتھ کھلواڑ کر نے والوں کو سدھرنے کا واضح پیغام دیا ہے، شاہ غلام قادر ریاست کے مایہ ناز اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیںنیلم کی محرومیوں کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

محکمہ تعلیم میں آمدہ دنوں میں ٹھیکہ سسٹم کے خاتمے کے لئے اپریشن ضرب عضب شروع کیا جائے گا۔ بلدیاتی اداروں میں اہل افراد کی تعیناتی کی جائے گی، قائد نیلم ہر قدم اور ہر ایکشن نیلم کے بہترین اور وسیع تر مفاد میں ہوتا ہے۔ ترقیاتی ادارہ نیلم کے چیئرمین کی تقرری پرسابقہ ادوار کی طرح غلطیاں نہیں کی جائیں گی۔ کارکنان اطمنان رکھیں قائد نیلم بلدیاتی اداروں اور ترقیاتی ادارہ میں تقرریاں میرٹ اور اہلیت کے مطابق کریں گے۔

کارکنان کی حق تلفی نہیں کی جائے گی۔ جماعتی تنظیم سازی کے دوران ایک اصول متعین کیا گیا تھا کہ ضلعی سطح پر جماعتی عہدوں پر رہنے والے کارکنان حکومتی عہدوں کے ھقدار نہیں ہوں گے۔ وقت آ گیا ہے کہ کارکنان کے ساتھ کیا گیا وعدہ نبھایا جایے۔ قائد نیلم اپنی فہم و فراست کے ساتھ صوابدیدی اور حکومتی عہدوں اہل افراد کی تقرریاں عمل میں لا رہے ہیں ، کارکنا ن تحمل سے کام لیں اور قائد کو کام کرنے کا موقع دیں۔

متعلقہ عنوان :