Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عوامی مسائل پرکراچی میں پیدل مارچ کرینگے

عمران خان نے ممتاز بھٹو اور ذوالفقار مرزا کو بھی تحریک انصاف میں شامل کرانے کی ٹاسکنگ کرلی ہے

اتوار 1 جنوری 2017 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عوامی مسائل پرکراچی میں پیدل مارچ کرینگے۔ ذرائع کے مطابق پیدل مارچ جنوری کے آخری یا فروری کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔کپتان نے کراچی میں کچرا ،پانی اور عوامی مسائل اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ پیدل مارچ کے بعد کپتان کراچی سے گھوٹکی تک پانچ روزہ دورے کرینگے۔ نوابشاہ اور لاڑکانہ میں جلسے کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے جبکہ مختلف شہروں میں خطاب ہوگا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے ممتاز بھٹو اور ذوالفقار مرزا کو بھی تحریک انصاف میں شامل کرانے کی ٹاسکنگ کرلی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات