سلامتی کونسل نے بھارت کی پاکستان پر پابندیوں کی قرار داد مسترد کر دی

بھارتی ہتھکنڈے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوششیں ہیں،پاکستان نے خطے میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں،پاکستان انسداد دہشتگردی کیلئے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے ترجمان دفترخارجہ

اتوار 1 جنوری 2017 18:20

سلامتی کونسل نے بھارت کی پاکستان پر پابندیوں کی قرار داد مسترد کر دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) سلامتی کونسل نے بھارت کی پاکستان پر پابندیوں کی قرار داد مسترد کر دی ۔ اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے پابندی کمیٹی میں قرارداد 1267 جمع کرائی۔ بھارت نے پاکستان پر داعش اور القاعدہ کی مدد کا الزام لگایا۔ سلامتی کونسل میں بھارت کی پاکستان پر پابندیوں کی قرارداد مسترد کر دی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے سیاسی ایجنڈا پورا کرنے کے لئے قرار داد جمع کرائی تھی۔ دہشت گردی بھارت کی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

بھارت دہشتگردی کرانے اور معاونت میں ملوث ہے،پاکستان بھارتی معاونت سے ہونے والی دہشتگردی کا شکار ہے،کلبھوشن کی گرفتاری اور اعترافی بیان اس کا واضح ثبوت ہے،انسداد دہشتگردی کے حوالے سے بھارت کا کردار مشکوک ہے،اقوام متحدہ کو پاکستان میں بھارتی مداخلت کے مزیدثبوت دیں گے،پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگا کر بھارت نے اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کی کوششیں کی،بھارتی ہتھکنڈے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوششیں ہیں،پاکستان نے خطے میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں،پاکستان انسداد دہشتگردی کیلئے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :