برطانیہ میں خاتون اور اسکے ساتھی کا مسلمان ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد ،واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

اتوار 1 جنوری 2017 20:00

برطانیہ میں خاتون اور اسکے ساتھی کا  مسلمان ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد ،واقعے ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) برطانیہ میںخاتون اور اسکے ساتھی نے مسلمان ٹیکسی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے علاقے ڈربی شائر میں ایک خاتون اور اس کے ساتھی نے مسلمان ٹیکسی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

پچاس سالہ شاہد اقبال کا کہنا ہے کہ خاتون نے نہ صرف ٹیکسی کا کرایہ دینے سے انکار کیا بلکہ زبردستی گاڑی کا سٹیرنگ پکڑتے ہوئے اس سے 80 پاؤنڈ کا مطالبہ شروع کر دیا۔ انہوں نے اس صورتحال میں جب پولیس کو بلانے کے لئے فون کرنے کی کوشش کی تو اس نے ان کے ہاتھ پر کاٹ لیا، خاتون نے انہیں تھپڑ بھی مارے۔ شاہد اقبال کا کہنا تھا کہ وہ گاڑی سے نکلے تو خاتون اور اس کے ساتھی نے انہیں دھکے دیئے جبکہ قریب ہی کھڑے کچھ لوگوں نے واقعہ دیکھا اور اس کی فوٹیج بنائی۔

متعلقہ عنوان :