بحرین ،مسلح افراد کا جیل پر حملہ ، دہشت گردی کے سزا یافتہ قیدیوں کو چھڑا کرفرار،واقعے میں ایک اہلکار ہلاک
سیکورٹی فورسز کا جیل کے قریبی علاقوں کا محاصرہ، ملزمان کی تلاش شروع کردی
اتوار 1 جنوری 2017 20:00
منامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) بحرین میں مسلح افراد نے ایک جیل پر حملہ کر کے دہشت گردی کے جرم میں سزا پانے والے قیدیوں کو رہا کرا لیا ،حملے میں ایک پولیس اہلکار بھی مارا گیا ،سیکورٹی فورسز نے جیل کے قریبی علاقوں کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحرین کے حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے دارالحکومت کے قریب ایک جیل پر حملہ کر کے دہشت گردی کے جرم میں سزا پانے والے قیدیوں کو رہا کرا لیا ہے۔
بحرین کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ماناما کے جنوب میں واقع جو جیل پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔ اس حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جیل کے قریبی علاقوں کا محاصرہ کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے)
تاہم حکام نے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ جیل سے کتنے قیدیوں کو رہا کرا لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فروری 2011 سے بحرین میں مظاہرے جاری ہیں اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ سنی حکمران شیعہ اکثریت سے امتیازی سلوک بند کرے۔
سنہ 2011 میں مظاہرین نے ماناما کے پرل چوک پر قبضہ کیا تھا اور جمہوریت کا مطالبہ کیا تھا۔مارچ 2011 میں بحرین نے ہمسایہ خلیجی ممالک سے فوج طلب کی اور سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو چوک سے نکال دیا تھا۔بحرین میں عوامی مظاہروں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں کی گئیں جس میں 30 شہری اور پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ ان کارروائیوں میں تین ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا اور کئی افراد کو فوجی عدالتوں نے سزائیں دیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.