ریوڈی جنیرو: مسلح شخص کی سال نو تقریب میں اپنے ہی گھر پر فائرنگ

8سالہ بیٹے سمیت 11 افراد کو ہلاک کردیا ، بعد میں خود بھی خود کشی کرلی

اتوار 1 جنوری 2017 20:30

ریوڈی جنیرو: مسلح شخص کی سال نو تقریب میں اپنے ہی گھر پر فائرنگ

ریوڈی جینیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) برازیل میں مسلح شخص نے اپنے گھرمیں سال نوکی تقریب میں فائرنگ کرکے اپنے 8سالہ بیٹے سمیت 11افرادکوہلاک کردیا،اوربعدمیں خودکشی کرلی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کے دارالحکومت ریوڈی جینیروکے ایک گھرمیں سال نوکی تقریب جاری تھی کہ اچانک مسلح شخص نے اپنے ہی گھرمیں گھس کراندھادھندفائرنگ شروع کردی ،فائرنگ کے نتیجے میں مسلح شخص کا8سالہ بیٹے سمیت 11افرادکوہلاک کردیااوربعدمیں اپنی ہی بندوق سے سرمیں گولی مارکرخودکشی کرلی ،پولیس کے مطابق مسلح شخص اپنی بیوی سے علیحدگی کے باعث ناراض تھا۔

متعلقہ عنوان :