بھارت دہشتگردوں کا سہولت کار اور پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی میں ملوث ہے ،اقوام متحدہ میں پاکستان کے خلاف بھارتی قرار داد کا مسترد ہونا بھارتی جھوٹ کا پول کھلنے کے مترادف ہے ،بھارت نے جھوٹے اور بھونڈے طریقے سے اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنیکی کوشش کی جس میں وہ بری طرح ناکام ہوچکا ہے ، بھارت نے الزام عائد کرنے سے پہلے ایک دفعہ بھی نہیں سوچا کہ داعش اور القاعدہ دہشتگرد تنظیمیں کہاں بنی اور کون چلا رہا ہے،بھارتی وزیر اعظم مودی انتہا پسند مذہبی جنونی دہشتگرد ہیں مذہب کے نام پر ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام کرایا ہے ،پاکستان امن پسند ملک ہے جو خطے سمیت پوری دنیا میں امن ،خوشحالی وترقی چاہتا ہے ،انشاء اللہ 2017پاکستان سے مکمل دہشتگردی کے خاتمے اور ترقی وخوشحالی کا سال ہوگا

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا اقوام متحدہ سے بھارت کی قرار داد مستر دہونے پرردعمل

اتوار 1 جنوری 2017 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت دہشتگردوں کا سہولت کار اورپاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے ،اقوام متحدہ میں پاکستان کے خلاف بھارتی قرار داد کا مسترد ہونا بھارتی جھوٹ کا پول کھولنے کے مترادف ہے ،دہشتگردی بھارتی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے ،بھارتی وزیر اعظم مودی خود انتہا پسند مذہبی جنونی دہشتگرد ہیں جنہوں نے مذہب کے نام پر ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام کرایا ہے ،بھارت کی منفی اور انتہا پسندانہ پالیسی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم اور ایسے ہتھیار استعمال کرنا جو جانور پر کئے جاتے ہیں جس سے سیکڑوں افراد کی بینائی اور آنکھیں ضائع ہوگئی ہیں اور ہزاروں افراد زخمی اور درجنوں شہید ہوچکے ہیں ،بھارت کی دہشتگردی کا پردہ اب چاک ہونیوالا ہے ،حکومت پاکستان بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے شواہد اقوام متحدہ میں پیش کرکے بھارت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرئے ،پاکستان امن پسند ملک ہے جو خطے سمیت پوری دنیا میں امن ،خوشحالی وترقی چاہتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ سے بھارت کی قرار داد مسترد ہونے پر اپنے تبصرے میں کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارت جھوٹے اور بھونڈے طریقے سے اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے درخواست جمع کرائی تھی جس میں وہ بری طرح ناکام ہوچکا ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت نے الزام عائد کرنے سے پہلے ایک دفعہ بھی نہیں سوچا کہ داعش اور القاعدہ دہشتگرد تنظیمیں کہاں بنی اور آج ان کو کون چلا رہا ہے جو دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہیں ،داعش اور القاعدہ انسانیت دشمن تنظمیں ہیں جن کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں ہے ،پاکستان کے عوام دہشتگردی کے خلاف پاک افواج کے ساتھ ایک پیج پر موجود ہیں ،انشاء اللہ 2017پاکستان سے مکمل دہشتگردی کے خاتمے اور ترقی وخوشحالی کا سال ہوگا ،بھارت کی دہشتگردی اور پاکستان میں اس کے ملوث ہونے کے شواہد باربار دنیا کے سامنے لائے گئے ہیں ،پاکستان کے عوام بھارت کی ہر ناپاک سازش کو شعور اور قلم کی طاقت سے ناکام بناتے رہیںگے،پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑنا اور وطن عزیز کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں ،ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے ۔