ترکی میں نائٹ کلب میں فائرنگ ،ہلاک ہونے والوں میں 2بھارتی شہری بھی شامل
اتوار 1 جنوری 2017 21:50
استنبول/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) ترکی کے شہر استنبول کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں 2بھارتی شہری بھی شامل ہیں،بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
(جاری ہے)
اتوارکو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹویٹر پر اپنے بیان کے ذریعے استنبول کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں 2بھارتی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں عباس رضوی جو راجیہ سبھاکے سابق ایم پی کے بیٹے ہیں وہ اور گجرات کے خوشی شاہ شامل ہیں۔
بھارتی سفیر کو متاثرہ افراد کے لواحقین کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کو کہا ہے ۔واضح رہے کہ ترکی کے دوسرے بڑے شہر استنبول میں مسلح شخص نے پہلے نائٹ کلب کے سیکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور پھر اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 16 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پر حملہ آور ہیں، عطاءاللہ تارڑ
-
پنجاب اسمبلی کے ملازم کی مبینہ خودکشی کی کوشش،اسمبلی کی عمارت سے چھلانگ لگا دی
-
ملک بھر میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم
-
اس وقت عہدوں میں نہیں الجھنا چاہیے، میری گورنر شپ کا سفر سب کے سامنے ہے،گورنر سندھ
-
بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماءاخونزادہ چٹان پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا
-
’سیاست کا مقابلہ صرف سیاست سے ہوگا، جگ ہنسائی سے بچا جائے‘
-
پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کیلئے ”ہمت کارڈ“ اور”نگہبان کارڈ“جاری کرنے کافیصلہ
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ بحال
-
جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف انکوائری، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی معاملے پر کمیٹی بنادی گئی
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.