مسلم لیگ ق کے سابق مرکزی نائب صدر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے

اتوار 1 جنوری 2017 22:20

مسلم لیگ ق کے سابق مرکزی نائب صدر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ..

گوجرانوالہ ۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے سابق مرکزی نائب صدر طارق محمود مغل چوہدری برادران کے ساتھ 25 سالہ رفاقت چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ہیں ۔اس بات کا اعلان انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سینئر راہنما سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان سے ملاقات کے موقع پرکیا ۔

(جاری ہے)

طارق محمود مغل نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے لئے کام کرنے کا عزم کیا۔ غلام دستگیر خان نے طارق محمود مغل کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مسلم لیگ (ن) میں خوش آمدید کہا اور اس توقع کا اظہار کیاکہ ان کی شمولیت مقامی سطح پر مسلم لیگ ن کی مزید مضبوطی کا سبب بنے گی ۔اس موقع پر چوہدری یوسف سندھو بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :