سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب پہنچ گئے ، مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے ،عمرہ بھی کریں گئے

راحیل شریف کی سعودی شاہ سلمان اور وزیر دفاع سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتوں کا بھی امکان،سعودی حکومت کی جانب سے مکمل پروٹوکول دیا گیا

اتوار 1 جنوری 2017 23:00

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب پہنچ گئے ، مسجد نبوی میں نوافل ..

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب پہنچ گئے ، جہاں وہ عمرہ ادا کریں گے اس کے علاوہ ان کی سعودی شاہ سلمان سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب پہنچ گئے اور انہوں نے مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے اور ملکی سلامتی اورخوشحالی کے لئے دعائیں بھی کیں ۔ جنرل (ر) راحیل شریف عمرہ بھی ادا کریں گے اس کے علاوہ ان کی سعودی شاہ سلمان اور وزیر دفاع سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے ۔ راحیل شریف کا ریٹائرمنٹ کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے ۔ اس دوران انہیں سعودی حکومت کی جانب سے مکمل پروٹوکول دیا گیا ۔