2014 میں دھرنے کے دوران پارلیمنٹ پر قبضے کا پلان تھا مگر جوڈیشل مارشل لاء کے حوالے سے پلان کا مجھے علم نہیں ، اس بارے میں جاوید ہاشمی کے ذہن میں ایسا کچھ ہو تو مجھے معلوم نہیں ہے،گرینڈ الائنس اس وقت بن سکتا ہے جب اپوزیشن متحد ہو مگر اپوزیشن کی تمام پارٹیوں کا اپنا اپنا ایجنڈا ہے

پاکستان مسلم لیگ ( ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 1 جنوری 2017 23:00

2014 میں دھرنے کے دوران پارلیمنٹ پر قبضے کا پلان تھا مگر جوڈیشل مارشل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ( ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ 2014 میں دھرنے کے دوران پارلیمنٹ پر قبضے کا پلان تھا مگر جوڈیشل مارشل لاء کے حوالے سے پلان کا مجھے علم نہیں ، اس بارے میں جاوید ہاشمی کے ذہن میں ایسا کچھ ہو تو مجھے معلوم نہیں ہے ۔ اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ دھرنے کے دوران پارلیمنٹ پر قبضے کا پلان تھا ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مارشل لاء کے حوالے سے پلان کا مجھے علم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں جاوید ہاشمی کے ذہن میں اس بارے میں کچھ باتیں ہوں تو مجھے معلوم نہیں ہے ۔ کوئی حکومت کا دھڑن تختہ کرنا چاہتا ہے تو کوئی قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔ ہر پارٹی نے اپنی اپنی ڈیڑھ دو انچ کی مسجد بنا رکھی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ گرینڈ الائنس اس وقت بن سکتا ہے جب اپوزیشن متحد ہو مگر اپوزیشن کی تمام پارٹیوں کا اپنا اپنا ایجنڈا ہے ۔