سپورٹس ڈیسک***

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سلیکشن کمیٹی جسے بھی سلیکٹ کرتی وقاراسے رد کردیتے ، سمیع اسلم اور مختار احمد کو بھی مسترد کر دیا تھا: ہارون رشید کسی کپتان نے کسی کھلاڑی کو منتخب کرنے کیلیے زور نہیں دیا،کھلاڑیوں کو پرفارمنس کی بنیاد پر ہی منتخب کیا گیا،خرم منظور کے پاس تجربہ تھا،محمدعامرکی واپسی میں پریشانیوں کی نشاندہی کردی تھی، سابق چیف سلیکٹر

اتوار 1 جنوری 2017 23:50

سپورٹس ڈیسک***

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء)سابق چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم ہارون رشید نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سلیکشن کمیٹی جسے بھی سلیکٹ کرتی وقاراسے رد کردیتے تھے، سمیع اسلم اور مختار احمد کو بھی مسترد کر دیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے سابق چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم ہارون رشید نے کہا ہے کہ کسی کپتان نے کسی کھلاڑی کو منتخب کرنے کیلیے زور نہیں دیا،کھلاڑیوں کو پرفارمنس کی بنیاد پر ہی منتخب کیا گیا،پہلی بار بورڈ کو سلیکشن پالیسی بناکردی،ہم اوپنرز ڈھونڈ رہے تھے،خرم منظور کے پاس تجربہ تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی جسے بھی سلیکٹ کرتی وقاراسے رد کردیتے تھے،وقار یونس نے سمیع اسلم اور مختار احمد کو بھی مسترد کر دیا تھا،وقاریونس نوجوان کھلاڑیوں کو ساتھ لیکرچلناچاہتے تھے،جوذمے داری دی جاتی ہے اسے بطریق احسن پوری کرتا ہوں،مجھے صفائی میں کسی سے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ مجھے چیرمین سمیت کسی نے کسی کی سلیکشن کا نہیں کہا،16اہم کھلاڑی نیشنل اوردیگر ممالک کی لیگزکھیلنے چلے جاتے ہیں،عامر کو 6ماہ تک ڈومیسٹک کرکٹ میں دیکھتے رہے،محمدعامرکی واپسی میں پریشانیوں کی نشاندہی کردی تھی۔