ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم لاہور میں میچز کھیلنے کیلئے تیار ، تاہم سیکورٹی کے حوالے سے اطمینا ن چاہتے ہیں،نجم سیٹھی کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 1 جنوری 2017 23:50

لاہور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم لاہور میں کرکٹ میچز کھیلنے کے لئے تیار ہوگئی ہے تاہم ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے حکام پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سے اطمینا ن چاہتے ہیں ۔لاہور میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میںامن و امان کے حالات بہتر رہے تو ٹیم پاکستان آئے گی،جواب میں گرین شرٹس بھی ویسٹ انڈیز کے ساتھ فلوریڈا میں میچ کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے پی سی بی کا کلچرتبدیل کردیا، ملک میں باصلاحیت کرکٹرز کی کمی نہیں لیکن ان کو مواقع نہیں مل رہے تھے، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بہت سے نئے کھلاڑی پی ایس ایل کا حصہ بن رہے ہیں، ٹوئنٹی 20ہمارے لیے نئی چیز تھی،اس لئے ہارتے رہے، لیگ ہمیں ماڈرن کرکٹ کے قریب لے آئی ہے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی سی بی میں بہت سے سیاسی لوگ تھے،گھوسٹ ملازمین بھی بڑی تعداد میں بھرتی کئے گئے،اب صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے،نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے کلب اور اسکول کرکٹ کے منصوبے شروع کررہے ہیں،اس کے مستقبل میں بہترین نتائج برآمد ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کرکٹ کے فروغ کے لئے بہت سے اقدامات کئے جارہے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :