گڈانی کے مقام پر بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 15افراد زخمی ہو گئے

پیر 2 جنوری 2017 12:32

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) حب کے قریب گڈانی کے مقام پر بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 15افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایدھی ریسکیو کے مطابق پیر کے روز علی الصبح گڈانی میں جانور اچانک برھان روڈ پر آ گئے جنہیں بچانے کی کوشش میں بس اور کار میں تصادم ہو گیا ۔حادثے میں 15افراد کائنات،غلام نبی،شاہنواز،اسامہ،عرفان،نوربانو اور 9نا معلوم زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال حب متقل کردیا گیا جہاں انکا علاج کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :