امریکہ میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو سکتا ہے

سیاسی حقائق چینی سرمایہ کاری کے راستے میں خدشات کا اظہار کرتے ہیں چینی سرمایہ کار وں کیلئے امریکہ بڑی کشش رکھتا ہے ، امریکی فرم کی تحقیقاتی رپورٹ

پیر 2 جنوری 2017 13:41

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2017ء) امریکہ میں چین کی براہ راست سرمایہ کار ی میں 2017ء کے دوران تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے لیکن سیاسی حقائق اس کے بارے میں بڑے خدشات کا اظہار کرتے ہیں ، چینی کمپنیوں نے 2016ء میں امریکہ میں 45.6ملین امریکی ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری کی جو 2015ء کے مقابلے میں زیادہ تھی تا ہم امریکہ میں چین کی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ایک امریکی مشاورتی فرم راہوڈیم گروپ نے اپنی ایک تازہ ترین تحقیقاتی رپورٹ میں کیا ہے ،امریکہ میں چین کی بڑھتی سرمایہ کاری چین کے اقتصادی ڈھانچے کی تعمیر نو کو ظاہر کرتی ہے ، 2013ء سے پہلے چینی سرمایہ کاری میں بڑا حصہ فوسل ایندھن کا تھا ،2016ء میں امریکہ میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری خدمات اور جدید پیداواری شعبوں میں رہی جبکہ رئیل سٹیٹ اطلاعات کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ،تفریحی اور مالیاتی خدمات کے شعبے چینی سرمایہ کارروں کیلئے کشش کا باعث رہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ 2017ء میں امریکہ میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا کیونکہ چینی کمپنیاں اپنی ٹیکنالوجی اپ گریڈ کرنا چاہتی ہیں اور وہ بیرون ملک اور مقامی صارفین میں بھی اپنی موجودگی کو برقراررکھنا چاہتی ہے ، چینی سرمایہ کاری کیلئے امریکہ کی مستحکم اقتصادی صورتحال اور امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام بڑی کشش رکھتے ہیں تا ہم رپورٹ میں انتباہ کیا گیا ہے کہ سیاسی حقائق چینی سرمایہ کاری کے راستے میں بڑے خدشات کا اظہار کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :