ترشاوہ پھلوں کے باغبان فصل کی برداشت سے پہلے پھل کی پختگی کا تعین کر لیں،ماہرین زراعت

پیر 2 جنوری 2017 16:14

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء)ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میںباغبانوں اور کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت اقدامات جاری ہیںجبکہ ان کی رہنمائی ، مشاورت ، معلومات ، اطلاعات وغیرہ کیلئے بھی تمام وسائل وذرائع کو بروئے کارلایا جا رہا ہے لہٰذا اگر باغبان اور کاشتکار ماہرین زراعت کی سفارشات پر عملدرآمد کریں تو اعلیٰ کوالٹی کا پھل حاصل کیا جا سکتا ہے جس سے نہ صرف اندرون ملک فروخت بلکہ بیرون ملک ایکسپورٹ کے ذریعے کاشتکار و باغبان بھاری مالی منافع حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ باغبانوں اور کاشتکاروں کو ترشاوہ پھلوں کی برداشت جدید طریقے سے کرنی چاہیے تاکہ پھل ضائع ہونے کا خدشہ نہ رہے۔انہوںنے کہا کہ پھل کو صحیح حالت میں اور ٹھیک طریقے سے توڑنا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ فصل کی برداشت سے پہلے پھل کی پختگی کا بھی تعین کر لینا چاہیے اور ترشاوہ پھل اس وقت توڑنا چاہیے جب اس میں مٹھاس کی مناسب مقدار موجود ہو ۔ انہوںنے کہا کہ اگر ہاتھوں سے توڑنے کی بجائے ترشاوہ پھلوں کو ٹہنی کے ساتھ تیز قینچی سے توڑا جائے تو وہ زیادہ دیر تک اپنی تازگی ، لذت ، ذائقہ اور کوالٹی برقرار رکھ سکتا ہے۔