کار ‘ مسافر وین میں تصادم کے بعد سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ، 15زخمی

پیر 2 جنوری 2017 17:36

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) شیخوپورہ کے علاقے سالار سعید میں کار اور مسافر وین میں تصادم کے بعد مسافر وین کا سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حادثہ سرگودھا روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک کار مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین سے ٹکرا گئی حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اسی اثنا میں مسافر وین کا سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :