مسلم لیگ (ن)خطہ میں مثالی تعمیروترقی ،گڈگورننس کے قیام کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچارہی ہے، حاجی منیر اللہ خان

آزادکشمیرمیں غیرمتنازعہ پبلک سروس کمیشن ،محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے ذریعہ تقرریوں سے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ان کے حقوق بغیر سفارش کے ملیں گے، رہنماء (ن) لیگ آزاد کشمیر

پیر 2 جنوری 2017 17:44

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما راجہ حاجی منیر اللہ خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن خطہ میں مثالی تعمیروترقی اور گڈگورننس کے قیام کے ایجنڈے کوپایاتکمیل تک پہنچارہی ہے۔ ہماری حکومت نے چارماہ میں ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جس سے گورننس کے نظام میں بہتری آئی ہے۔ آزادکشمیرمیں غیرمتنازعہ پبلک سروس کمیشن اورمحکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے ذریعہ تقرریوں سے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ان کے حقوق بغیر سفارش کے ملیں گے۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے یہاں مسلم لیگی کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدر خان کی سربراہی میں خطہ کی تعمیر وترقی اور لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے ایسے اقدامات اٹھارہی ہے جس سے ماضی میں ہونے والی لوگوں کے ساتھ زیادتیوں کا ازالہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ ماضی میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے اداروں کو تباہ کیااور ہرجگہ سفارش اور رشوت کوفروغ دیاجس کے باعث لوگ حکومت سے مایوس ہوگئے تھے اور اس ری ایکشن کے باعث الیکشن میں لوگوں نے مسلم لیگ ن پربھرپوراعتماد کااظہارکیا۔

اب وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدر خان کی سربراہی میں حکومت آزادکشمیر میں گڈگورننس کو حقیقی معنوں میں نافذ کرکے لوگوں سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :