پیپلزپارٹی کے چار مطالبات آئندہ الیکشن کی سرگرمیاں ہیں، احسن اقبال

عمران خان اپنی چار سالہ سیاست سے سبق سیکھیں نہیں تو عام انتخابات ان کا حال بھی پیپلزپارٹی جیسا ہو گا، میڈیا سے گفتگو

پیر 2 جنوری 2017 19:16

پیپلزپارٹی کے چار مطالبات آئندہ الیکشن کی سرگرمیاں ہیں، احسن اقبال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2017ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت پر تنقید برائے تنقید کی بجائے اپنی چار سالہ سیاست سے سبق سیکھیں نہیں تو 2018کے الیکشن میں ان کا حال بھی پیپلزپارٹی جیسا ہو گا، پیپلزپارٹی کے چار مطالبات آئندہ الیکشن کی سرگرمیاں ہیں، وفاقی وزیر ترقی اور منصوبہ بندی احسن اقبال نے پیر کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی گزشتہ 4 سالہ سیاست سے سبق سیکھیں اگر عمران خان نے اپنی سیاست سے سبق نہ سیکھا اور جلسے اور دھرنے دیے تو 2018میں حال وہی ہو گا جیسا پیپلزپارٹی کا2013کے الیکشن میں ہوا، پاکستانی قوم منفی، سیاست کے حق میں نہیں ہے اگر اپوزیشن مثبت تنقید کرے تو حکومت اپنی غلطیوں کو دور کرکے کارکردگی کو بہتر کرنے کی کوشش کرے گی، عمران خان نے ہمیشہ تنقید برائے تنقید کرتے رہتے ہیں، تنقید برائے تنقید کو نظرانداز کر دینا ہی کافی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ڈوپ ٹیسٹ کرنے کی جاوید ہاشمی کی بات زیادہ معتبر ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے 4مطالبات حکومتی ڈیفالٹ کی کوئی بات نہیں پیپلزپارٹی2018کے الیکشن کی تیاری میں سرگرم ہے، انہوں ے کہا کہ نواز شریف کے دور میں ہمیشہ پاکستان میں بہت ترقی ہوئی ہے اور دور میں پاک چین اقتصای راہداری سے پاکستان کو کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔

وقار)

متعلقہ عنوان :