حج تنازعہ، ایران کی سعودی عرب کی جانب سے مذاکرات کی دعوت ملنے کی تردید

پیر 2 جنوری 2017 19:22

حج تنازعہ، ایران کی سعودی عرب کی جانب سے مذاکرات کی دعوت ملنے کی تردید

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2017ء) ایران نے سعودی عرب کی جانب سے حج پر مذاکرات کیلئے کسی قسم کی دعوت ملنے کی تردید کی ہے جیسا کہ دیرینہ حریفوں کے درمیان تنازعہ کے بعد گزشتہ سال ملک کے عازمین حج پر نہیں جاسکے تھے۔الحیات اخبار نے جمعہ کے روز رپورٹ میں کہا تھا کہ سعودی عرب کے وزیر برائے عازمین حج محمد بنتن نے ایران سمیت 80سے زائد ممالک کے ساتھ مذاکرات شروع کردئیے ہیں تاکہ 2017ء کے حج کیلئے تفصیلات طے کی جاسکیں۔

(جاری ہے)

حج تنظیم کے سربراہ حامد محمدی کا حوالہ دیتے ہوئے پیر کے روز ایرانی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ایران کی حج اور زائرین کیلئے تنظیم یا وزارت خارجہ کو کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔محمدی کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ دعوت ملتی ہے تو ایرانی حج میں شریک ہوں گے،اگر سعودی عرب کی طرف سے ان کے وقار اور سلامتی کی ضمانت دی جاتی ہے تو۔ان کا کہنا تھا کہ ایران حج کیلئے رکے ہوئے راستے کو کھولنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے۔