روسی سفارت کار اپنے اہل خانہ سمیت امریکا چھوڑ گئے

پیر 2 جنوری 2017 19:22

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2017ء) امریکا سے بے دخل کیے جانے والے پینتیس روسی سفارت کار اپنے اہل خانہ سمیت ہوائی جہاز کے ذریعے ماسکو کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رسان ادارے کے مطابق واشنگٹن میں قائم روسی سفارت خانے کے مطابق مجموعی طور پر چھیانوے افراد ایک خصوصی طیارے کے ذریعے روس پہنچیں گے۔ قبل ازیں اوباما انتظامیہ نے کہا تھا کہ روس کے پینتیس سفارت کار امریکا میں جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر جاسوسی سے متعلق امریکی خفیہ ایجنسیوں کی معلومات اور روس کے خلاف ممکنہ پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :