کپاس کی ریکارڈ پیداوار کے لئے نجی شعبہ بھی کردار ادا کرے ‘اختر فاروق میو

صنعت کار محکمہ زراعت پر بوجھ ڈالنے کے بجائے خود عملی اقدام کریں ‘جنرل سیکرٹر ی کسان ویلفیئر فورم پنجاب

پیر 2 جنوری 2017 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) کسان ویلفیئر فورم پنجاب کے جنرل سیکرٹری اختر فاروق میو نے کہا ہے کہ پاس کی ر یکاڈ پیداوار حاصل کرنے کے لئے محکمہ زراعت کی کوشش قابل تعریف ہے لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ، نجی شعبہ سار ا بوجھ محکمہ زراعت پر نہ ڈالے، نجی شعبہ کی ابھی تک ایک لیبارٹری موجود نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ درست ہے محکمہ زراعت نے کپاس کی ریکارڈ پید اوار حاصل کرنے کے لئے جدید خطوط اور تازہ تحقیق پر مبنی نئی حکمت عملی مرتب کرلی ہے لیکن ابھی بہت سے اقدامات کرنا باقی ہیں ۔

زرعی ماہرین نے اس نئی حکمت عملی کو کپاس کے کاشتکاروں کے لئے خوش آئند قراد یا ہے ،یہ حکمت عملی چار مختلف مراحل پر مبنی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کو ان مراحل بارے مکمل معلومات فراہم کی جائیں اور نجی شعبہ بھی اپنا کردار ادا کرے پہلا مرحلہ اقدامات برائے قبل از کاشت ،دوسر ا مرحلہ کا شت دوران کئے جانے والے اقدامات ،تیسر ا مرحلہ پھول اور پھل بنتے وقت کے اقدامات، چوتھا مرحلہ چنائی اور اس کے بعد کے اقدامات ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق گلابی سنڈی کپاس کوصرف سنڈی کی حالت میں نقصان پہنچاتی ہے۔سب سے پہلے سنڈی ڈوڈیوں پر حملہ آور ہوتی ہے۔ گلابی سنڈی کے خاتمہ کے لئے نجی شعبہ کیوں کام نہیں کرتا ، صنعت کار کپاس کو کیڑوں سے نجات دلانے کے لئے حکمت عملی مرتب کریں۔انہوں نے کہاکہ گلابی سنڈی انتہائی خطر ناک ہے یہ سنڈی پھول میں داخل ہو کر اس کی پتیوں کے سروں کو اپنے منہ سے نکلنے والے لعاب سے خوبصورتی سے بند کر لیتی ہے جس سے وہ مدھانی نما شکل اختیار کرلیتے ہیں لیکن جب فصل پر ٹینڈے بنتے ہیں تو یہ چھوٹے نرم ٹینڈوں میں سوراخ کر کے داخل ہوجاتی ہے اور اندر ہی اندربیجوں کو کھاتی رہتی ہے۔

ٹینڈے میں سوراخ بند ہوجاتا ہے۔ متاثرہ ٹینڈا نرم ہو جاتا ہے اسی طرح سفید مکھی اور ملی بگ بھی کپاس کی فصل کے لئے نقصان دہ ہیں اس لئے ان کو محکمہ زراعت کے تجویز کردہ مرحلہ پر ہی تلف کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، اس طرح اس حکمت عملی میں کسان کو کپاس کی پیداوار بہتر بنانے اور کپاس کو کیڑوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے بارے دیگر اقدامات سے آگاہ کیا گیا ہے ،محکمہ زراعت کی اس چار نکاتی حکمت عملی مرتب کرنے کا مقصد کپاس کی پیداوار بڑھانا ہے ۔محکمہ زراعت نے کپاس میں اضافہ کے لئے کسان دوست اقدامات کئے ہیں ، ماہرین نے اس چار نکاتی حکمت عملی کو موثر اور جاندار قرار دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :