آئینی حکومت انشاء اللہ اپنی مدت پوری کریگی ،حمزہ شہبازشریف

2018ءمیں لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کا فی حدتک ہوجائیگا،موجودہ حکومت عوام سے کیے وعدے پورے کررہی ہے،اختیارات کونچلی سطح تک منتقلی بھی موجودہ حکومت کاکام ہے،(ن)لیگی مرکزی رہنماء کی ایم این اے چوہدری ریاض الحق سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 2 جنوری 2017 18:29

آئینی حکومت انشاء اللہ اپنی مدت پوری کریگی ،حمزہ شہبازشریف

اوکاڑہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔02جنوری2017ء) :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء حمزہ شہباز نے کہا کہ آئینی حکومت انشاء اللہ اپنی مدت پوری کرے گی موجودہ حکومت نے اپنے کیے ہوئے وعدے پورے کررہی ہے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقلی بھی موجودہ حکومت کا کام ہے۔

(جاری ہے)

اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج اور فیاض ظفر کی قیادت میں ملنے والے وفود سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ اوکاڑہ مسلم لیگ کا قلعہ ہے اور آئندہ اسکو مضبوط کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہاکہ میئر،چیرمین اور کونسلرز صاحبان اپنے علاقوں بھرپور طریقہ سے کا م کریں تاکہ عوام کواُنکاحق مل سکے موجودہ حکومت ملک کی ترقی کے لیے دن رات محنت کررہی ہے انشاء اللہ 2018ء میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کا فی حدتک ہو جا ئیگا۔انشاء اللہ عنقریب کوئلے سے بجلی بنانے کاکام شروع ہو جائیگا ترقی سے جلنے والے لوگ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں لیکن عوام نے نواز حکومت کا ضمنی انتخابات میں بلدیاتی انتخابات میں بھر پور ساتھ دیا۔

متعلقہ عنوان :