کراچی ،محمد علی جناح یونیورسٹی کے نئے سمسٹر اسپرنگ 2017کے داخلے جاری

داخلہ فارم جمع کرانے والے امیدواروں کا ٹیسٹ 15 جنوری کو ہو گا

پیر 2 جنوری 2017 22:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2017ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو) کے اس ماہ کی 30 تاریخ سے شروع ہونے والے نئے سمسٹر اسپرنگ۔ 2017 کے اکائونٹنگ اینڈ فنانس ،کمپیوٹر سائنس،مینجمنٹ سائنس، اکنامکس اینڈ فنانس،پراجیکٹ مینجمنٹ،سافٹ وئیر انجینئرنگ اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے مضامین میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے اس کے بی بی اے،بی ایس، ایم بی اے، ایم ایس اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگراموں میں داخلہ جاری ہیں اور داخلہ فارم جمع کرانے والے امیدواروں کا ٹیسٹ 15 جنوری کو ہو گا۔

یونیورسٹی کے ایک ترجمان کے مطابق ماجو میں داخلہ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کی رہنمائی کیلئے پری ایڈمیشن سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جو 7 جنوری کو ہوگا جس میں طلبہ کے والدین بھی شرکت کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ محمد علی جناح یونیورسٹی کا تعلیمی پروگرام جس کو قومی و بین الاقوامی اداروں کی تائید حاصل ہے یہاں زیر تعلیم طلبہ کو میرٹ پر سو فی صد اسکالرشپ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

محمد علی جناح یونیورسٹی میں دیگر یونیورسٹیوں کے مقابلہ میں نسبتاً کم فیس لی جاتی ہے اس کی فیکلٹی کو دو درجن سے زائید پی ایچ ڈی اسکالرز کی خدمات حاصل ہیں۔ماجو کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کا مرکزی کیمپس شہر کے قلب میں شارع فیصل پر واقع ہے جہاں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند طلبہ صبح اور شام کے اوقات کے علاوہ ویک اینڈ کلاسز میں اپنی تعلیم بغیر کسی دشواری کے جاری رکھ سکتے ہیں۔#

متعلقہ عنوان :