مچھلی کے معیار کا تعین کرنے کیلئے تعمیر لیبارٹری کے غیر فعال ہونے سے متعلق تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 2 جنوری 2017 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق محکمہ ماہی پروری پنجاب کی جانب سے مچھلی کے معیار کا تعین کرنے کے لئے 9 سال سے زیر التوا کوالٹی کنٹرول رولز اس سال بھی تشکیل نہ دیئے جا سکے جس کی وجہ سے 20 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی لیبارٹری سے فائدہ نہ اٹھایا جا سکا، شہری آلودہ پانی کی اور غیر معیاری مچھلیاں کھانے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

مچھلی فروشوں اور فارمرز کو کوئی پوچھنے ولا نہیں ہے آرڈیننس 2007 کے تحت محکمہ ماہی پروری مچھلی کے معیار اور کوالٹی کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں موجود مچھلی کی انسپکشن کرے گا اور مچھلی بیچنے کے ساتھ ساتھ کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے محکمہ کی منظوری لینا ہو گی۔