یوفون بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرے گی

پیر 2 جنوری 2017 22:46

یوفون بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولیات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) موبائل فون کمپنی یوفون بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرے گی۔ یونیورسل سروسز فنڈز کمپنی یوفون کو 2 ارب 30 کروڑ روپے فراہم کرے گی۔ دونوں کمپنیوں میں معاہدہ طے پا گیا۔

(جاری ہے)

دستخط یوفون کی طرف سے نئے قائم مقام سی ای او خالد نوید بٹ اور یو ایس ایف کے سی ای او محمد حارث نے دستخط کئے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور آئی ٹی کی وزیر مملکت انوشہ رحمن بھی موجود تھیں۔ اس حوالے سے یوفون معاہدے کے مطابق بلوچستان گے 269 پسماندہ موضع جات کے 39434 مربع فٹ رقبہ پر 2 لاکھ کے قریب افراد کو ٹیلی کام سہولیات فراہم کرے گا۔ اس معاہدے کا مقصد ان علاقوں کے افراد کو ملک کے دوسرے حصوں سمیت دنیا سے مربوط کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :