شادی میں شرکت کیلئے جانے والے خاندان کی کار ٹرالر سے ٹکرا گئی، ٹیچرجاں بحق، 6افرادزخمی

پیر 2 جنوری 2017 22:59

شادی میں شرکت کیلئے جانے والے خاندان کی کار ٹرالر سے ٹکرا گئی، ٹیچرجاں ..
بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) شادی میں شرکت کیلئے جانے والے خاندان کی کار ٹرالر سے ٹکرا گئی، ٹیچرجاں بحق، 6افرادزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز برکت والا لاٹ نمبر 58کارہائشی سکول ٹیچرمحمد نشاط اپنی رشتہ داروں کے ہمراہ کار پر خانیوال شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جا ریا تھاکہ دلے والاروڈ پردھند کے باعث اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹرالر ڈرائیور نے سامنے آنے والی کار کو ٹکرمار دی جس کے نتیجہ میں محمد نشاط موقع پر زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دیگر رشتہ داروں میں 3بچے اور 3خواتین زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال بھکر منتقل کر دیا گیا جن میں سات سالہ افشین،پانچ سالہ ثاقب اور چار ماہ کی مریم شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :