وفاقی حکومت ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی اقلیتوں اور ان کی عبادت گا ہوں کو سیکورٹی فراہم کر نے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور وبین المذاہب خلیل جارج

پیر 2 جنوری 2017 23:17

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور وبین المذاہب خلیل جارج نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی اقلیتوں اور ان کی عبادت گا ہوں کو سیکورٹی فراہم کر نے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے جس کے تحت کوئٹہ میں واقع مختلف گرجا گھروںمیں سیکورٹی کے حوالے سے سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر آلات نصب کئے جا رہے ہیں تاکہ حکومت کوئٹہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنا یا جا سکے۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب نے چرچ میں سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندے پولیس کے ساتھ مل کر بہت سے مسائل کا بہتر طور پر حل نکال کر امن کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جناح روڈ پر واقعہ سیکرڈ ہارٹ چرچ میں سی سی ٹی کیمروں اور دیگر آلات کی تنصیب کے بعد ان کے افتتاح کے موقع پر شرکاء سے بات چیت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر بشپس وکٹر ز، فادر رینالڈ سمیت مختلف گرجا گھروں کے پادری اور اقلیتی برادری سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ایم این اے خلیل جارج نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بسنے والی اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے میں عوامی نمائندہ ہو اور اسی سر زمین سے میرا تعلق ہے حکومت کی جانب سے اقلیتوں اور ان کی عبادت گا ہوں، رہائشی علاقوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں اور میں نے اپنے فنڈز سے کوئٹہ کے مختلف گرجا گھروںکی سیکورٹی کے لئے لا کھوں روپے مالیت کے سی سی ٹی وی کیمرے دیگر آلات فراہم کئے ہیں اور پہلے مر حلے میں سیکرڈ ہارٹ چرچ میں یہ سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر آلات نصب کئے ہیں تاکہ سیکورٹی کے انتظامات کو مربوط بنایا جا سکے ان کیمروں کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب نے کہا کہ خلیل جارج بھٹو رکن قومی اسمبلی کی جانب سے گر جا گھروں کی سیکورٹی کے لئے فراہم کئے جانیوالے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر آلات سے بڑی مدد حاصل ہو گی یہ ایک اچھا اقدام ہے اس لئے ہماری یہی خواہش ہے کہ تمام عوامی نمائندے حکومت پولیس کے ساتھ مل کر دہشتگردی اور بد امنی کے خاتمے کو یقینی بنا کر امن کے قیام کے لئے ہمارا ساتھ دیں جس طرح سی سی ٹی وی کیمرے فراہم کئے گئے ہیں اور ان کی تنصیب سے آنے والے وقت میں اچھے نتائج برآمد ہو نگے اور سیکورٹی کے انتظامات بھی بہتر انداز میں ممکن ہو سکیں گے انہوں نے کیمروں کی مانیٹرنگ کے لئے قائم کئے جانیوالے کنٹرول روم اور گر جا گھر کا دورہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :