کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں شاپنگ اسٹور سے چوری کرنے والی پی آئی اے کی ائیرہوسٹس کو گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 2 جنوری 2017 21:55

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں شاپنگ اسٹور سے چوری کرنے والی پی آئی اے کی ..

ٹورنٹو (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02جنوری2017ء) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں شاپنگ اسٹور سے چوری کرنے والی پی آئی اے کی ائیرہوسٹس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن پی آئی ملک کی بدنامی کا باعث بننے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی۔ لاہور سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی ائیرہوسٹس کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ائیرہوسٹس کو ٹورنٹو میں ایک شاپنگ اسٹور سے چیزیں چراتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ پولیس اس واقع کی تفتیش کر رہی ہے اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کی بھی تیاری کر رہی ہے۔ گرفتار ائیرہوسٹس کے مستقبل کا فیصلہ کینیڈا کی عدالت کی جانب سے کیا جائے گا۔ جبکہ پی آئی اے انتظامیہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اگر ائیرہوسٹس کیخلاف جرم ثابت ہو گیا تو انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :