شیخوپورہ میں کار اور مسافر ویگن میں تصادم کے بعد ویگن کا سلنڈر پھٹ کے نتیجے میں7افراد جاں بحق جبکہ20زخمی

منگل 3 جنوری 2017 11:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) شیخوپورہ میں کار اور مسافر ویگن میں تصادم کے بعد ویگن کا سلنڈر پھٹ کے نتیجے میں7افراد جاں بحق جبکہ20زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق شیخوپورہ کے نواحی علاقے سالار سعید میں سرگودھا روڈ پر مخالف سمے سے آنے والی تیز رفتار کار مسافر ویگن سے ٹکرا گئی جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اور ویگن کا سلنڈر دھماکہ پھٹ گیا،حادثے کے نتیجے میں7 افراد جاں بحق جبکہ20 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں کی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں ماجد ولد لطیف،حلیمہ بی بی جبکہ زخمیوں میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد شائستہ زوجہ اشتیاق،انس ،ادریس ،مہک اشتیاق،ثناء زوجہ غلام مصطفیٰ،محمد فیضان ولد غلام مصطفیٰ و دیگرمسافر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :