شیخوپورہ میں کار اور مسافر ویگن کا تصادم - ویگن کا سلنڈر پھٹنے سے 7افراد جاں بحق جبکہ20زخمی ہو گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 3 جنوری 2017 10:58

شیخوپورہ میں کار اور مسافر ویگن کا تصادم - ویگن کا سلنڈر پھٹنے سے 7افراد ..

شیخوپورہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03جنوری۔2017ء) شیخوپورہ میں سالار سعید کے علاقے میں کار اور مسافر ویگن میں تصادم کے بعد ویگن کا سلنڈر پھٹ گیا،حادثے کے نتیجے میں7افراد جاں بحق جبکہ20زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

حادثہ سرگودھا روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک کار مخالف سمت سے آنے والی مسافر ویگن سے ٹکرا گئی، حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اسی اثناءمیں مسافر وین کا سلنڈر بھی زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا،بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،ہلاکتوں کی اضافے کا خدشہ ہے۔جاں بحق افراد میں ماجد ولد لطیف،حلیمہ بی بی جبکہ زخمیوں میں ایک ہی خاندان کے چھ افرادشائستہ زوجہ اشتیاق،انس ،ادریس ،مہک اشتیاق،ثناءزوجہ غلام مصطفیٰ،محمد فیضان ولد غلام مصطفیٰ و دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :