عراقی دارالحکومت بغداد کے صدر سٹی ڈسٹرکٹ میں داعش کے خودکش کار بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد42ہو گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 3 جنوری 2017 11:05

عراقی دارالحکومت بغداد کے صدر سٹی ڈسٹرکٹ میں داعش کے خودکش کار بم دھماکے ..

بغداد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03جنوری۔2017ء) عراقی دارالحکومت بغداد کے صدر سٹی ڈسٹرکٹ میں داعش کے خودکش کار بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد42 ہو گئی ہے ، دھماکا ایک مصروف بازار کے قریب اسکوائر پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس افسران کے مطابق خودکش بمبار بارود سے بھرے ایک پک اپ ٹرک میں سوار تھا اور اس نے فروٹ اور سبزی کی مارکیٹ میں گھس کر پولیس چیک پوسٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور نشانہ بنے جبکہ 3 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہو ئے۔

حملے کا نشانہ بظاہر وہ مزدور ہیں جو صدر کے علاقے میں کام کا انتظار کر رہے تھے، داعش نے اپنی اعماق نامی ویب سائٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی میں 40 سے زائد لوگ مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :