پانامہ لیکس کیس ، وزیراعظم اور ان کے بچوں کے وکیل تبدیل

مخدوم علی خان وزیراعظم ،شاہد حامد حسن نوازاور مریم نواز ، سلمان اکرم راجا حسین نواز کے وکیل ہوں گے

منگل 3 جنوری 2017 16:06

پانامہ لیکس کیس ، وزیراعظم اور ان کے بچوں کے وکیل تبدیل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) پانامہ لیکس کیس میں وزیراعظم محمد نوازشریف اور ان کے بچوں نے اپنے وکیل تبدیل کرلیے۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق پانامہ کیس میں وزیراعظم اور ان کے بچوں نے اپنے وکیل تبدیل کرلیے،وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان ہوں گے،حسن نوازاور مریم نواز کے وکیل شاہد حامد ہوں گے جبکہ سلمان اکرم راجا حسین نواز کے وکیل ہوں گے۔…(خ م)