ملکی سلامتی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،نیشنل ایکشن پلان سے ملک میں قیام امن کو ممکن بنایا جا سکا۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 3 جنوری 2017 16:00

ملکی سلامتی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،نیشنل ایکشن ..

ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03جنوری۔2017ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار میاں محمد نواز شریف نے اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان قومی سلامتی کیلئے انتہائی ضروری ہے ، ہم اس منصوبے کی ایک ایک شق پر من و عن عمل کر رہے ہیں اور اسی منصوبے کی وجہ سے ملک میں قیام امن کو ممکن بنایا جا سکا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں خارجہ پالیسی، ہمسایہ ممالک اور اسٹریٹجک پارٹنرز سے شراکت داری پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ ہمسائیہ ممالک سے دو طرفہ اور کثیر الجہتی تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانی اور مالی قربانیوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور پاکستان کی قربانیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔

اجلاس میں علاقائی استحکام کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پر امن بقائے باہمی احترام اور معاشی طور پر مربوط خطہ ہمارا مقصد ہے جس کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔ امن، خوشحالی اور ترقی کے عزم پر قائم رہتے ہوئے ہی ایسا مکمن بنایا جاسکتا ہے۔وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیزدیگر وفاقی وزار سمیت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں ملک کی سلامتی کے امور اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے جب کہ آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کےامور پربات چیت کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :