پنجاب کی10، سندھ کے 6اضلاع میں کپاس کی پیداوارمیںکمی

منگل 3 جنوری 2017 17:29

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) پنجاب میں کپاس پیداکرنیوالے 21 اضلاع میں سے 10جبکہ سندھ کے 11میں سی6 اضلاع میں کپاس کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی ہے،پنجاب کے 10اضلاع میں13.

(جاری ہے)

62فیصدسے لے کر100فیصدکمی ریکارڈ کی گئی ہے،سندھ کے جن اضلاع میں کپاس کی پیداوار4.04فیصدسے لے کر15.76فیصدکمی ہوئی ہے ان میںحیدرآباد،میرپورخاص ،سا نگھڑ ،جام شورو،بدین اورگھوٹکی شامل ہیںجبکہ سندھ کے باقی اضلاع میں کپاس کی پیداوار میں 4.37فیصد سے لیکر21.46فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیاگیا،پنجاب کے ضلع قصور کی پیداوار میں 100فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :