کپاس کی پیداوارمیں کمی کے باوجودضلع سانگھڑ پہلے نمبر پر

منگل 3 جنوری 2017 17:29

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء)سندھ کے ضلع سانگھڑنے کپاس کی پیداوارمیں 7.80فیصدکمی کے باوجودملک بھرمیں سب سے زیادہ پیداوارکااعزازبرقراررکھا، یکم جنوری2017ء تک ضلع سانگھڑکی جیننگ فیکٹریوں میں 12لاکھ26ہزار093گانٹھ کپاس پہنچی جبکہ پنجاب کا ضلع رحیم یار خان کپاس کی پیداوار کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہا یکم جنوری2017ء تک 11لاکھ 10ہزار 780گانٹھ کپاس رحیم یار خان کی جیننگ فیکٹریوں میں پہنچی۔