بارہمولہ میں بھارتی فوجیوںکے ہاتھوں کشمیری نوجوا ن شہید

مسئلہ کشمیر کاحل بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کا تقاضا ہے ۔شبیر شاہ

منگل 3 جنوری 2017 17:35

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بارہمولہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوان کو ضلع میں سوپور کے علاقیHaritar میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کاررروائی کے دوران شہید کیا ۔ بھارتی پولیس کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیاہے کہ نوجوان کو فوجیوںنے ایک جھڑپ کے دوران قتل کیا ہے ۔

سینئرحریت رہنماء شبیر احمد شاہ نے سرینگرمیں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت کو عالمی سطح پر بدلتی ہوتی سیاسی صورتحال کے پیش نظرمسئلہ کشمیر حل کرناہو گا۔بھارتی پولیس نے مسلم لیگ کے ضلع پلوامہ کے صدر عبدالرشید ڈار Kulporiکو ہائی کورٹ کے احکامات پر جموں کی کٹھوعہ جیل سے رہائی کے فورابعد دوبارہ گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ظفر اکبربٹ ، جاوید احمد میر ،مختاراحمدوازہ اور دیگر حریت رہنمائوں پر مشتمل ایک وفد کشمیری شہداء کے اہلخانہ اور پیلٹ گن سے متاثرہ افراد سے یکجہتی کے اظہار کیلئے سرینگر اور دیگر علاقوں میں گیا ۔

انہوںنے پولیس اسٹیشنوںاور جیلوں میں نوجوانوں کی مسلسل نظربندی کی شدید مذمت کی ۔ دیں اثناء جموں پریس کلب میں فورم فار پیس اینڈٹیریٹوریل انٹیگرٹی کے زیر اہتمام سیمینار میں مقررین نے کہا کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔تقریب سے دیگر لوگوں کے علاوہ حریت رہنمائوں میر شاہد سلیم اور سید سلیم گیلانی نے بھی خطاب کیا۔

جماعت اسلامی نے سرینگر مین مرکزی مجلس شوریٰ کے ایک اجلاس کے دوران واضح کیاکہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء غیر یقینی صورتحال جاری رہے گی ۔اجلاس کی صدارت امیر غلام محمد بٹ نے کی ۔ پلوامہ کے مورن چوک میں ایک حملے میںبھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک آفیسرزخمی ہوگیا ہے۔زخمی ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کوعلاج کیلئے نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا۔

جموں خطے میں آج ضلع رام بن کے علاقے چندرہ کوٹ میں لوگوں نے بھارتی پولیس کے مظالم کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔ضلع بانڈی پورہ کے علاقے سنبل میںبھارت نواز نیشنل کانفرنس کے کارکنوں نے کٹھ پتلی حکومت کی طرف سے ہندو مہاجرین کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ ادھر نام نہاد کشمیر اسمبلی میں حزب اختلاف کے ارکان نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کے خلاف احتجاجی تحریک کے دوران سرگرم مہم چلانے والے سرجان برکاتی کی طرز پر نعرے بازی کی۔ ارکان نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اوروہ’’یہ پیلٹ بلٹ۔ نا بھائی نا، پاوا شاوا۔ نابھائی نا‘‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :