وزیراعلیٰ پنجاب نے کینال روڈ توسیع منصوبے سے ملحقہ چوبچہ پھاٹک منصوبے کیلئے دو ارب روپے جاری کردئیے ،منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات

منگل 3 جنوری 2017 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کینال روڈ توسیع منصوبے سے ملحقہ چوبچہ پھاٹک منصوبے کے لئے دو بلین روپے جاری کرتے ہوئے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ 22کروڑ روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ آئندہ4ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔ جبکہ منصوبے پر آنے والے اخراجات کی باقی رقم ایل ڈی اے خود برداشت کرے گی۔ جس کے لئے وہ پہلے بھی فنڈز کا اجرا کرچکے ہیں۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :