چین،ہوٹل میں کھانا اب روبوٹس پیش کریں گے

منگل 3 جنوری 2017 20:15

چین،ہوٹل میں کھانا اب روبوٹس پیش کریں گے
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) چین میں اب کھانا ویٹرز کی بجائے روبوٹ پیش کریں گے ۔تفصیلات کیمطابق چین میں ویٹرز کے ساتھ ساتھ اب روبوٹس کو بھی ریستوران کی صنعت میں متعارف کرایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

روبوٹس ریستوان میں آنے والے لوگوں سے آرڈر لینے اور پھر اسے پیش کرنے کے فرائض سرانجام دیں گے ۔چین میں شہریوں نے روبوٹس کو ہوٹلز میں دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ۔چین کے دیگر شعبوں میں بھی روبوٹس مختلف فرائض سرانجام دیتے نظر آتے ہیں حال ہی میں چین کے ایئرپورٹس پر بھی بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کو خوش آمدید کہنے کیلئے فرنٹ ڈیسک پر روبوٹس کو تعینات کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :