حریت رہنمائوں کی طرف سے کشمیر ی شہدا اور زخمیوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی

آزادی کشمیر کیلئے شہداء کی قربانیوں کو ہر گز رائیگاں نہیں جائینگی ،مقصد کے حصول تک کشمیری جدوجہد جاری رکھیں گے

منگل 3 جنوری 2017 20:25

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2017ء)مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنمائوںظفر اکبر بٹ ، جاوید احمد میر اور دیگرنے کشمیری شہداء کے اہلخانہ اور پیلٹ گن سے متاثرہ افراد سے اظہاریکجہتی کیلئے سرینگر اوردیگر علاقوں کا دورہ کیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وفد میں دیگر اراکین میں امتیاز احمد ریشی، سجاد احمد، مصدق معراج،اعجاز احمد ، سمیر احمد اورنذیراحمدشامل تھے ۔

وفد پامپور کے علاقے کھریو شار،میںشبیر احمد ، ایم صوفی ، گلزار احمد ، نذیر احمد ، مشتاق جمشید سمیت شہداء اور پیلٹ سے زخمیوں کے گھرگیا ۔ وفد نے پی ایچ ڈی سکالر شبیر احمد مونگو کے گھر بھی گیا اور سوگوار خاندان سے اظہار یکجہتی کیا ۔ اس موقع پر حریت رہنمائوںنے کہاکہ کشمیری عوام قاتلوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انھوں نے متاثرین کی دلجوئی کرتے ہوئے کہا کہ ساری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

حریت لیڈروں نے مزارشہداء پر حاضری دی اور شہید شبیر احمد،محمدشفیع بلا،گلزاراحمد،نذیر احمد بلا،مشتاق احمد جمشید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوںنے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے شہداء کی قربانیوں کو ہر گز رائیگاں نہیں جائیں گی اور مقصد کے حصول تک کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔حریت رہنمائوںنے پیلٹ گن کے زخمیوں کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر نہتے کشمیریوں پر مہلک ہتھیاروں کا استعمال بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔

انہوںنے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پرزوردیا کہ وہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سلسلہ بند کرانے کیلئے دبائو بڑھائیں ۔ انھوں نے پولیس تھانوں میںنظر بند جوانوں کی حالت زار پربھی تشویش کا اظہار کیا۔