نومنتخب امریکی صدرکاخراب تصویرلگانے پرایک اورامریکی ٹی وی سے شکوہ

امریکی ٹی وی نے صدارتی انتخاب کے میگزین کےسرورق پرمیری بدترین تصویرلگائی۔ڈونلڈ ٹرمپ کی شکایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 3 جنوری 2017 18:54

نومنتخب امریکی صدرکاخراب تصویرلگانے پرایک اورامریکی ٹی وی سے شکوہ

نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03جنوری2017ء) : نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور امریکی ٹی وی چینل سے شکوہ کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے شکایت کی ہے کہ امریکی ٹی وی نےمیگزین کےسرورق پرمیری بدترین تصویرلگائی۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی نے جس کتاب کے سرورق امریکی صدر کی تصویر لگائی ہے وہ کتاب صدارتی انتخاب کے حیران کن جیت کے نتائج کے بارے میں ہے۔تاہم ڈولڈ ٹرمپ نے نتائج کوایک طرف رکھتے ہوئے تصویر پرشکوہ کردیاہے۔ٹرمپ نےکہاتھاچینل نےانکی دہری ٹھوڑی والی تصویر لگائی۔واضح رہے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے نومبر میں بھی ایک ٹی وی چینل پرانکی خراب تصویر لگانےکا الزام لگایا تھا۔

متعلقہ عنوان :