آئندہ بھی پاکستان کے خلاف سرجیکل سڑائیک کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا،بھارتی آرمی چیف کی دھمکی

پاکستان کے خلاف سرجیکل سڑائیک ایک ضروری پیغام تھا،اگر سرحد پار دہشتگردی کے کیمپ ہیں اور وہاں سے ہماری طرف ایل او سی پر صورتحال کو خراب کیا جاتا ہے تو پھر ہم دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے کا حق رکھتے ہیں بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات کا ٹی وی کو انٹرویو

منگل 3 جنوری 2017 20:59

آئندہ بھی پاکستان کے خلاف سرجیکل سڑائیک کے امکان کو مسترد نہیں کیا ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہپاکستان کے خلاف سرجیکل سڑائیک ایک ضروری پیغام تھا،مستقبل میں اسطرح کی کاروائیوں کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔منگل کو بھارتی ٹی وی ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو میںآرمی چیف جنرل بپن روات نے کہاکہ پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک اسے ایک پیغام دینا تھا۔

(جاری ہے)

مستقبل میں اسطرح کی کاروائیوں کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔انکا کہنا تھاکہ سرجیکل سٹرائیک میں پیغام زیادہ تھا جو دینا ضروری تھا۔اگر سرحد پار دہشتگردی کے کیمپ ہیں اور وہاں سے ہماری طرف ایل او سی پر صورتحال کو خراب کیا جاتا ہے تو پھر ہم دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے کا حق رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کے نئے آرمی چیف جنرل بپن روات نے چند روز قبل کہا تھاکہ فوج کا کردار سرحدوں پر امن و سکون کو برقرار رکھنا ہے لیکن وہ طاقت کا مظاہرہ کرنے سے بھی نہیں ہچکچائے گی۔

متعلقہ عنوان :