کپاس کی پیداوار میں 11 فیصد اضافہ

منگل 3 جنوری 2017 21:37

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء)رواں سیزن میں اب تک کپاس کی پیداوار گذشتہ سیزن کے مقابلے میں 11 فیصد زائد رہی ۔ ملک بھر میں کپاس کی پیداوار میں 11 فیصد اضافہ ہوا اور اب تک 1 کروڑ 3 لاکھ کاٹن بیلز تیار ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

کاٹن اسسمنٹ کمیٹی کے مطابق رواں سیزن میں کپاس کی 1 کروڑ 5 لاکھ بیلزر حاصل ہونے کا امکان ہے ،, اب تک تیار ہونے والی روئی کی گانٹھوں میں سے ٹیکسٹائل ملز مالکان نے 88 لاکھ بیلز اور ایکسپورٹرز 1 لاکھ 99 ہزار بیلز خریدی ۔ ملکی ضروریات پورا کرنے کے لئے رواں سیزن میں بھی کپاس کی درآمد کی جا رہی ہے ۔ اس حوالے سے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے خام کپاس کی درآمدی ڈیوٹی میں 4 فیصد کمی کا مطالبہ کیا ہے۔